لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،27گرفتار

81
LESCO

لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 481ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے147ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے27کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15کمرشل،2زرعی، 2انڈسٹریل اور 476 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ93ہزار509 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ55لاکھ75ہزار834 روپے ہے۔