لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون ، 43119ملزمان گرفتار

104
LESCO

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(لیسکو)کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک43ہزار119ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے، انسداد بجلی چوری مہم کو399دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1لاکھ48ہزار778ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،

1لاکھ39ہزار366ملزمان کےخلاف مقدمات درج کروا کر43ہزار119 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک15 کروڑ95 لاکھ41 ہزار718 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب86 کروڑ98 لاکھ42ہزار355روپے ہے۔