21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، پندرھویں روز میں...

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، پندرھویں روز میں 30افراد گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کا بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن پندرھویں روز بھی جاری رہا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کےخلاف پندرھویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 439 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔435 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے239ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ30ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

- Advertisement -

جمعرات کے روز جاری بیان میں لیسکو ترجمان نے بتایا کہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل1، کمرشل20 اور418ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو1,042,311 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 46,589,204 (چار کڑورپینسٹھ لاکھ نواسی ہزار دو سو چار)روپے ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ترجمان کے مطابق احمد ٹائون مومن پورہ میں انڈسٹریل کنکشن کو341,280یونٹس (13,651,200)روپے،موہنی روڈ داتا دربار میں کنکشن کو17,826 یونٹس(900,000)روپے،ملک پارک شاہدرہ میں کنکشن کو پکڑے جانے پر6,600 یونٹس(200,000)روپے،یوسف پارک جیا موسی میں کنکشن کو5,000یونٹس،(250,000)روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا لیسکو ریجن میں پندرہ روز کے آپریشن کے دوران کل6525کنکشن چیک کئے گئے،5873کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے5048درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل411ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک14,432,926یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (623,926,586)باسٹھ کڑورانتالیس لا کھ چھبیس ہزارپانچ سوچھیاسی روپے ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں