لیسکو کا بجلی چورو ں کے خلاف آپریشن جاری ، مزید251 مقدمات درج،19گرفتار

169
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے62 ویں روز ریجن بھر میں مزید 254کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،251بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے131 رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ19ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 3 کمرشل اور 215ڈومیسٹک تھے۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 12104ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور 24274کنکشن کیخلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے23439درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک 46203251یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1948456370روپے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شیخوپورہ روڈ کے علاقے میں ایک کنکشن کو12029یونٹس چوری کرنے پر 264638روپے،شرقپور کے علاقہ میں کنکشن کو 9565یونٹس چوری کرنے پر 414540روپے،برج اٹاری کے علاقے میں کنکشن کو5156یونٹس چوری کرنے پر268112روپے اور کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں ایک کنکشن کو205247 روپے کی رقم چارج کی گئی ،

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو268911یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت11723674روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذات خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔