لاہور۔12اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)ظفر اقبال کی زیر نگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لئے کام کررہے ہیں۔
جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال جولائی میں اب تک لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں ایک نیا 11 کے وی فیڈر انرجائزڈ کیا گیا ہے، ایک کرنٹ ٹرانسفارمر کی تبدیلی،پانچ 11 کے وی لائٹننگ اریسٹر کی تبدیلی، ایک 132 کے وی لاٹننگ اریسٹر کی تبدیلی، 12 اے ایم آر میٹر لگائے گئے،341 مقامات پر تھروموویژن ہاٹ سپاٹ اٹینڈ کئے گئے،84 مقامات پر ٹرانسمیشن کٹ اپلائی کی گئی،2جگہوں پر پاور کیبل پر سٹریٹ جوائنٹ لگائے گئے،3مقامات پر اوور کرنٹ ریلے تبدیل کی گئی،2 مقامات پرڈسٹینس ریلے تبدیل کی گئی، 5الیون کے وی پینلز لگائے گئے، ایک مقام پر ایگزیلری ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا،
سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، فائر فائیٹنگ ریہرسل کروائی گئی،6 مقامات پر الیون کے وی پاور کیبلز تبدیل کی گئیں،1920ڈسک انسولیٹر کی صفائی کی گئی،93 مقامات پر کھمبوں کی مسنگ بریسز لگائی گئی،27 مقامات پر جمپرز تبدیل کئے گئے،9 مقامات پر جمپر کی مرمت کی گئی، ٹرانسمیشن لائن کی پٹرولنگ جیسے کام کئے گئے۔ علاوہ ازیں 61گھروں کو نوٹس جاری کئے گئے جنہوں نے 132 کے وی ٹرانسمیشن کھمبوں کے نچے غیر قانونی گھر بنا رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم کی بہتری کے لئے کا م جاری ہے جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈسٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔لیسکو سسٹم کو درپیش تما م رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھر پور طریقے سے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے باعث صارفین کوبلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔