22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کا حمزہ ٹائون میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،7ملزمان پکڑے گئے ،...

لیسکو کا حمزہ ٹائون میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،7ملزمان پکڑے گئے ، کنکشن منقطع کردیا

- Advertisement -

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی مپنی(لیسکو )کے حمزہ ٹائون میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن کے دوران 7ملزمان پکڑے گئے ۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرکی ہدایت پر ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او حمزہ ٹائون نے اپنے سٹاف کے ہمراہ دوران آپریشن7 ملزمان کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑ لیا اورموقع پرکارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کر کے تاریں قبضہ میں لے لیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیاجائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540176

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں