لیسکو کا صارفین کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

104
LESCO

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد لیسکو صارفین کو بجلی بلوں ودیگر معاملات میں درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ کرنا ہے۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹوانجینئرشاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں خصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں، میڈیا اور پینا فلیکسز کے ذریعے بھی اس بابت پیشگی اطلاع دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنی سب ڈویثرنز میں کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ایس ایز اور ایکسئین ان کچہریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی کل 1121شکایات موصول ہوئیں اور تمام شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیاگیا۔ واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدرخود بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کھلی کچہریوں کا سرپرائز وزٹ بھی کر رہے ہیں۔