- Advertisement -
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کا ماحولیاتی تحفظ کے لئے شاندار اقدام،درختوں کو کٹائی سے بچانے کے لیے انسولیٹیڈ تاریں بچھانے کا کام شروع کردیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق ریس کورس فیڈر کی 11کے وی کی تاریں درختوں کی زد میں آ گئی تھیں تاہم فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافے کے باعث چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے درختوں کی کٹائی سے منع کرتے ہوئے مذکورہ علاقے میں انسولیٹیڈکیبلز بچھانے کے احکامات جاری کیے۔
6.8کلومیٹرطویل کیبل کی تبدیلی پر 58لاکھ 63ہزار 705روپے خرچہ آئے گا۔جس سے نہ صرف قیمتی درختوں کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ یہ کیبل بارش، پتنگ بازی اور دیگر ٹیکنیکل فالٹس سے بھی محفوظ ہوگی۔
- Advertisement -
- Advertisement -