لیسکو کا مختلف علاقوں میں آپریشن، متعدد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

105
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چیکنگ آپریشن کیا گیا۔لیسکو ترجمان کے مطا بق خصوصی ٹیموں نے گاؤں تقی پورہ، تھے پور،لالوہ اور موجو کی کے علاقوں کنکشنز کو چیک کیا۔دوران چیکنگ 23 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جو لیسکو کی سپلائی لائنوں سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے۔

حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضےمیں لے کر ملزمان کے خلاف5 مقدمات درج کروادیئے ہیں۔لیسکو حکام کی جانب سے ملزمان کو مجموعی طور پر 25584 یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے اور اس فرض کی ادائیگی کے لیے بجلی چوری کی مکمل روک تھام نہایت ضروری ہے، اس لیے لیسکو کا تمام فیلڈ سٹاف بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کا دباو قبول نہ کیا جائے۔