لیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان

118
Power outage
Power outage

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورمرمت کے سلسلے میں (آج) جمعرات کے روز لیسکو ریجن کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ریجن بھر میں (آج) 315فیڈرز کو صبح 9بجے سے دوپہر3بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

نارتھ سرکل کے 78سنٹرل سرکل کے 50، ایسٹرن سرکل کے23، اوکاڑہ سرکل کے 27،سدرن سرکل کے 28،شیخوپورہ سرکل کے 50، قصور سرکل کے 45جبکہ ننکانہ سرکل کے 14فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ اے ڈبلیو ٹی گرڈ سے بھی بجلی کی فراہمی بندہوگی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ مرمتی کاموں کے باعث صارفین کو عارضی طور پر پریشانی کا سامنا کرنے پڑے گا جس پر ادارہ معذرت خواہ ہے تاہم یہ مرمتی کام بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔