لیسکو کا نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز ،69لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی

86
LESCO

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا،اس سلسلے میں ایک روز کے دوران290 نادہندگان سے 69لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ نادرن سرکل میں 29 نادہندگان سے8لاکھ سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 27نادہندہ سے6لاکھ روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق سینٹرل سرکل میں 36نا دہندگان سے23لاکھ روپے سے زائد،سائوتھ سرکل میں 32 نادہندگان سے9لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 23 نادہندگان سے3لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 44 نادہندگان سے7لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 56نادہندگان سے6لاکھ روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 43 نا دہندگان سے5 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔