21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کا پی پی ایس سی کے امتحان کے دوران لوڈ شیڈنگ...

لیسکو کا پی پی ایس سی کے امتحان کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پی پی ایس سی کے امتحان کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ امیدواروں اور عملے کو کسی قسم کی کوتاہی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے پی پی ایس سی کے پانچوں امتحانی مراکز جوہر ٹاؤن، ڈی پی ایس سکول ماڈل ٹاؤن، ماڈل ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن، امتحانی مرکز مجید نظامی روڈ اور پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکز وحدت روڈ کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں