لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم،مزید 17 بجلی چور گرفتار

73
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 441ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے121ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے17کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15کمرشل،1زرعی اور429 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ84ہزار685یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ22لاکھ60 ہزار955 روپے ہے۔