لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم،42 ہزار885 ملزمان گرفتار

139
LESCO

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک42ہزار885ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی 392روز سے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے، مہم کےدوران 1لاکھ45ہزار363ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،

1لاکھ36ہزار760ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر42ہزار885ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کو ابتک ڈیٹکشن کی مد میں 15کروڑ63لاکھ95ہزار543یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب72 کروڑ83لاکھ51ہزار917روپے ہے۔