لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 451ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے177 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 21ملزمان کو گرفتار کیا جاچکار ہے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ54ہزار273 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ49 لاکھ53 ہزار659 روپے ہے۔