لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 525ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے173 کے خلاف مقدمات درج اور33کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17کمرشل،3 زرعی اور 505 ڈومیسٹک تھے۔
ترجمان کے مطابق تمام کنکشنز منقطع کرکے انہیں6لاکھ3ہزار750 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ40 لاکھ96ہزار 979روپے ہے۔