لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری،24 گھنٹوں میں 19ملزمان گرفتار کرلیے،ترجمان

74
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 401ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے118 کے خلاف مقدمات درج کرکے19کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16کمرشل،7زرعی اور378 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ74ہزار331یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ24لاکھ9 ہزار 190 روپے ہے۔