لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران568ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس میں سے219ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے46کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پکڑے گئے کنکشنز میں 551گھریلو،14کمرشل،2زرعی اور1انڈسٹریل کنکشنز شامل ہیں۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 4لاکھ49ہزار698یونٹ چارج کئےگئے جن کی مالیت1کروڑ84لاکھ68ہزار190 روپے ہے۔