لیسکو کی  انسداد بجلی چوری مہم جاری ،48033ملزمان گرفتار، ترجمان

140
LESCO

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔لیسکو ترجمان کے مطابق 139 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک17458ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر48033ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،47577 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے44974درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

بجلی چوروں کو اب تک68427859یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2658319233 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 429کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے166درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ9ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9کمرشل،2 انڈسٹریل،2زرعی اور416ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو298649یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10600403 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

باٹا پور کے علاقے میں کنکشن کو205452روپے،قلعہ گجر سنگھ کے ہی علاقے میں کنکشن کو 200000روپے،رائے ونڈ کے علاقے میں کنکشن کو200000روپے اورریس کورس کے علاقے صدرمیں ایک کنکشن کو 180000 روپے چارج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز کی نگرانی چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود کر رہے ہیں۔