لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل انجینئر سید قربان علی شاہ کی زیرِ نگرانی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ایس ڈی او بصیر پور شفیق ناہرہ نے رات کے وقت چیکنگ کے دوران ایک غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن پر بجلی چوری کی سنگین خلاف ورزی کو بے نقاب کیا۔
اس کارروائی میں صارف سجوار علی وٹو ولد محمد شریف کو غیر قانونی طور پر براہ راست بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، صارف کا کنکشن جو میاں محمد منیر ولد میاں محمد امین کے نام پر درج ہے مگر اس وقت سجوار علی وٹو کے زیر استعمال تھا،لیسکو حکام نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر وایا اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517487