لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف جاری کارروائی کے چونتیس روز مکمل، اب تک 16013 بجلی چور پکڑے جا چکے ہیں ،ترجمان

167
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):لیسکو کا پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق لیسکو میں چونتیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 425 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،423 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے 155ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 56 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل21، زرعی 1 ،انڈسٹریل 1اور402 ڈومیسٹک تھے،

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 693164 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 37974277 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ مزنگ کے علاقے میں کنکشن کو5000 یونٹس (400000) روپے، مزنگ میں ہی ایک اور بجلی چور کو 5000یونٹس(400000)روپے، شفیق آباد میں5500 یونٹس 325000 روپے اور چونگ میں کنکشن کو5984 یونٹس، 312874 کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ریجن میں چونتیس روز کے آپریشن کے دوران کل 16013 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 15872 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے14569 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، کل 5050 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،بجلی چوروں کو اب تک 33406529 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت 1495574976 ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔