لاہور۔24جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
لیسکو ترجمان کے مطابق 137 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک17334ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر47211ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،46756 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے44239درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک67746322(چھ کروڑ ستتر لاکھ چھیالیس ہزارتین سو بائیس) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2630088386 ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں410کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے171درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 3ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں8کمرشل،1زرعی، 1 انڈسٹریل اور400ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو403452 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10737966 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔مغلپورہ کے علاقے میں کنکشن کو300000روپے،مغلپورہ کے ہی علاقے میں کنکشن کو200000روپے،شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو160000روپے اوراچھرہ کے علاقے صدرمیں ایک کنکشن کو150000روپے چارج کیے گئے ہیں۔
لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔