لاہور۔8مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایس ڈی او محمود بوٹی حبیب الرحمان نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ سنت پورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 200کے وی اے کے ٹرانسفارمر سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ترجمان کے مطابق ٹرانسفارمر سے بجلی حاصل کرنےوالے 90فیصد کنکشنز غیر قانونی تھے، ملزمان سپلائی لائن سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے جس کے بعد لیسکو حکام نے ٹرانسفارمر اتار لیا جبکہ چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 38مقدمات درج کرکے4کو گرفتار کرلیا۔