لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،276 ویں روز 7.54ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی،ترجمان

173
LESCO

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے276ویں روز82نادہندگان سے7.54ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی15نادہندگان سے1.30 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی9نادہندگان سے0.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی18نادہندگان سے1.86ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی4نادہندگان سے1.73 ملین کی ریکوری کی گئی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی 9نادہندگان سے0.45ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی3نادہندگان سے0.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی7 نادہندگان سے0.57 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی17 نادہندگان سے0.74 ملین کی ریکوری کی گئی۔276 روز سے جاری مہم کے دوران108851 ڈیفالٹرز سے 3 ارب37کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15760نادہندگان سے 488.73 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14383 نادہندگان سے741.89 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12592 نا دہندگان سے493.73 ملین اور ساتھ سرکل میں 6619 نادہندگان سے185.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 9618نادہندگان سے277.86 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12687نادہندگان سے480.95 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16997نادہندگان سے219.25ملین جبکہ قصور سرکل میں 20195نا دہندگان سے490.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔