لاہور۔6نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر سرور مغل نے نیٹ میٹرنگ کے لئے پرائیویٹ سٹیٹک بائی ڈائریکشنل میٹر خریدنے کی تاریخ بڑھا کر 15 نومبر کر دی ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو میں نیٹ میٹرنگ کے لئے سٹیٹک بائی ڈائریکشنل میٹر خریدنے کے لئے این او سی دیا جا رہا تھا جس کی آخری تاریخ31 اکتوبر تھی اور اس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے لئے اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹر لگائے جانے تھے۔
اے ایم آئی میٹرز میں معمولی تاخیر کی وجہ سے گرین میٹرز کی تاریخ بڑھا کر15نومبر کر دی گئی تاکہ لیسکو صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ لیسکو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں، لیسکو اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔