22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کی جی او آر میں کارروائی،شادمان گرلزہوسٹل سے بجلی چوری پکڑی...

لیسکو کی جی او آر میں کارروائی،شادمان گرلزہوسٹل سے بجلی چوری پکڑی لی ۔ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی جی او آر سب ڈویژن کے ایس ڈی او عثمان قدیر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ہفتہ کو بجلی چوروں کیخلاف سر چ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن شادمان میں چیکنگ کی گئی تو530شادمان۔ 1میں گرلز ہوسٹل سے بجلی چوری پکڑی گئی،ہوسٹل دس مرلہ پر محیط ہے جہاں ملزم بلال حسین بجلی کے میٹر کو ریورس کر کے بجلی چوری کر رہا تھا۔

- Advertisement -

ہوسٹل میں 12کمرے ہیں جہاں 5عدد اے سی اور لائٹنگ لوڈ چلایا جا رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ان کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ملزما ن کو500,000روپے ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں