لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ایس ڈی اورینالہ سٹی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیااور درجنوں بجلی چور پکڑے گئے۔
ایس ڈی اورینالہ سٹی کاکہنا تھا کہ تمام بجلی چور ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ایس ڈی او رینالہ سٹی نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشنز منقطع کروائے اور تاریں قبضہ میں لیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف ایف آئی آرکی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروادی گئی ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کئے جائیں گے۔