لیسکو کی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کو 2 ماہ مکمل ، ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی، ترجمان

104
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کو 2 ماہ مکمل ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔2 ماہ سے جاری مہم کے دوران37889 ڈیفالٹرز سے1ارب20کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 4926نا دہندگان سے153.46ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4726 نا دہندگان سے283.91ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4731نا دہندگان سے173.67ملین اور ساتھ سرکل میں 1923نا دہندگان سے64.73 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3537نا دہندگان سے81.02ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4337نا دہندگان سے173.53ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5574نا دہندگان سے76.14 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8135 نا دہندگان سے197.97 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے60ویں روز312نا دہندگان سے60لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 33نا دہندگان سے0.81ملین اور ایسٹرن سرکل میں 58نا دہندگان سے1.76ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب مینجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 26نا دہندگان سے0.86 ملین اور ساتھ سرکل میں 5نا دہندگان سے0.23ملین روپے کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 39نا دہندگان سے0.51 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 66نا دہندگان سے1.25ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 48نا دہندگان سے0.47ملین جبکہ قصور سرکل میں 37نا دہندگان سے0.63 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔