لاہور۔22مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 183 ویں روز 379 نا دہندگان سے8.25 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی 69 نادہندگان سے 1.58 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 2.03 ملین کی ریکوری کی گئی۔
دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 37 نادہندگان سے 0.97 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی 20 ڈیفالٹرز سے 0.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 23 نادہندگان سے 0.51 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی24نادہندگان سے 0.86 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 68 نادہندگان سے 1.02 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 94 نادہندگان سے 0.98 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 183 روز سے جاری مہم کے دوران 94200 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 13668 نادہندگان سے 400.88 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11924 نادہندگان سے 642.87 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 10568 نا دہندگان سے 363.42 ملین اور سائوتھ سرکل میں 5499 نادہندگان سے 154.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8248 نادہندگان سے 221.79 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11004 نادہندگان سے 402.06 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 15164 نادہندگان سے 176.17 ملین جبکہ قصور سرکل میں 18105 نا دہندگان سے 377.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔