لاہور۔10مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرریجن بھر میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان لیسکوکے مطابق لیسکو کے افسران و ملازمین دن رات کام کر کے نادہندگان سے ریکوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خاتمہ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں لیسکو کی واہگہ روڈسب ڈویژن میں اسسٹنٹ لائن مین سلیم اختر کو مسلسل خراب کارکردگی پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
سلیم اختر کو پہلے بھی وارننگ دی گئی پر اس نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔ایس ڈی او واہگہ روڈ نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کر دیا۔