لاہور۔30نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(سپلائی)کے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کے ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایکسیئن ٹائون شپ فیاض احمد کی زیر نگرانی ڈویژنل ٹیم نے پنڈی سٹاپ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ،دوران آپریشن فوقیہ میرج ہال کو چیک کیا تو صارف ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، عملہ نے موقع پر کنکشن منقطع کیا اور تار قبضہ میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق محکمہ کی جانب سے ملزم کوڈیٹکشن بل چارج کیا گیا اور اس کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست بھی متعلقہ تھانہ میں جمع کروادی ہے۔