لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی آپریشن کے دوران 38 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں جاری آپریشن کے40ویں روز 38ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 206بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع میں 367 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔367بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل4، زرعی4، انڈسٹریل1اور358 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کوچھ لا کھ دس ہزارچھ سو سرسٹھ یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تین کروڑدو لاکھ پچاسی ہزارچار سو بائیس روپے ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئےجن کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس بھی چارج کئے گئے ہیں ۔دیپالپور کے علاقے میں کنکشن کو38157یونٹس (1200000) روپے،منڈی عثمان والا کے علاقے میں کنکشن کو920000روپے،دربار صابر شاہ کھڈیاں کے علاقے میں 4510 یونٹس360594 روپے اور منڈی عثمان والا کے علاقے دا کے میں ایک کنکشن کو5606یونٹس309786کی رقم چارج کی گئی ہیں ۔40روز کے آپریشن کے دوران کل5902 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر18523 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 18364کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں
جن میں سے17348درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک تین کروڑستترلاکھ چوبیس ہزار تین سو چونتیس یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت ایک ارب انہترکروڑاناسی لاکھ چوہترہزار چار سو پچانوے روپےہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔