22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کی کارروائیاں، اگست میں 50 بجلی چور گرفتار

لیسکو کی کارروائیاں، اگست میں 50 بجلی چور گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):لیسکو کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق لیسکو نے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے موصول ہونے والی بجلی چوری کی شکایات پر فوری اور سخت ایکشن لے رہا ہے۔

اگست کے دوران لیسکو کو مجموعی طور پر بجلی چوری کی 5 ہزار762 شکایات موصول ہوئیں جن میں 5465 گھریلو،184کمرشل ،105 زرعی اور 8 صنعتی شکایات شامل ہیں۔ لیسکو کی جانب سے5 ہزار696ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں کی گئیں جن میں سے 3ہزار257ایف آئی آر درج ہوئیں۔بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

مزید براں98 لاکھ 9 ہزار سے زائد یونٹس پر مشتمل بجلی چوری پکڑی گئی جس پر24 کروڑ 91 لاکھ 55 ہزارسے زائد کے ڈٹیکشن بل جاری کیے گئے جبکہ بجلی چوروں سے4 کروڑ 80 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چور دراصل قوم کے چور ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لیسکو میں کسی بھی سطح پر بجلی چوری برداشت نہیں کی جائے گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں