لیسکو کی کوٹ لکھپت میں بجلی چوروں کےخلاف کارروئی، ایف آئی آر درج

125
FIR

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کوٹ لکھپت ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران درجنوں ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرکی ہدایت پربجلی چوروں کیخلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں

،اس سلسلہ میں ایس ای سائوتھ سرکل محمد حسین اور ایکسئین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی زیر نگرانی کاہنہ اورحمزہ ٹائون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی او حمزہ ٹائون سراج الدین کاکڑ اور ایس ڈی او کاہنہ قدرت اللہ نے پولیس اور لیسکو ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کی جس دوران درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،کاچھا گائوں اورنجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی

،لیسکو ٹیموں نے تمام کنکشنز منقطع کر کے میٹرز اور تاریں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈیٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔