لیسکو کی ہڑپا لکے گاوں میں کارروائی، 15غیر قانونی کنکشن پکڑلئے

116
LESCO

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):لیسکو نے ہڑپا لکے گاوں میں کارروائی کے دوران بجلی کے 15غیر قانونی کنکشن پکڑلئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او نشتر کالونی نے علاقے میں چیکنگ کے دوران بجلی کے 15غیر قانونی کنکشنز پکڑلئے،

تمام ملزمان لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے، لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 30ہزار یونٹس چارج کئے گئے ۔