لاہور۔17جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔
125روز سے جاری مہم کے دوران68624 ڈیفالٹرز سے2 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 9520 نا دہندگان سے269.81 ملین روپے،
ایسٹرن سرکل میں 8985 نا دہندگان سے491.70 ملین روپے،سینٹرل سرکل میں 7746 نا دہندگان سے258.18 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 3951 نا دہندگان سے110.42 ملین روپے،ننکانہ سرکل میں 6225 نا دہندگان سے171.47 ملین ، شیخوپورہ سرکل میں 8328 نا دہندگان سے297.53 ملین ،اوکاڑہ سرکل میں 10895نا دہندگان سے127.32 ملین جبکہ قصور سرکل میں 12974 نا دہندگان سے287.75 ملین کی ریکوری کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 705 نا دہندگان سے1کروڑ40 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کر لی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 240 نا دہندگان سے4.48 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 55 نا دہندگان سے2.52 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 62 نا دہندگان سے2.34 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 59 نا دہندگان سے1.27ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 33 نا دہندگان سے0.57 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 70 نا دہندگان سے1.47ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 111 نا دہندگان سے0.93 ملین جبکہ قصور سرکل میں 75 نا دہندگان سے1.06 ملین کی ریکوری کی گئی۔