لیسکو کے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران مزید345کنکشنز پکڑے گئے، 16گرفتار،مقدمات درج،ترجمان

90

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 345کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،343بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے 201 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 16ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 17 کمرشل اور 325 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 424462یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت16549619روپے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو 8500یونٹس چوری کرنے پر 500000روپے، جڑانوالہ روڈکے علاقہ میں کنکشن کو5259 یونٹس چوری کرنے پر 320000روپے،قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو 4525یونٹس چوری کرنے پر 200000روپے اور چک40فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو200000روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 75 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 28839ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور اب تک13166ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،

مجموعی طور28484کنکشن کےخلاف مقدمات کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے27497درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک51226326یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2053025510روپے ہے۔ لیسکو چیفنے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنےوالے سہولت کار لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔