لیسکو کے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ابتک43586ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ترجمان

66
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ابتک43586ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو413روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1لاکھ55ہزار480ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ52ہزار434ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کے43ہزار586ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کو ابتک16کروڑ46 لاکھ92 ہزار332یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت6ارب10 کروڑ44 لاکھ84 ہزار571روپے ہے۔