لاہور۔16جولائی (اے پی پی):لاہورا لیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 523ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے168ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ25کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 22کمرشل،16زرعی اور485ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ40 ہزار 833یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ40لاکھ56 ہزار85روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے جبکہ انسداد بجلی چوری مہم کو291روز مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران کل1 لاکھ4ہزار408ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،89ہزار104ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر34ہزار326ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ62لاکھ43 ہزار 999یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب17کروڑ38 لاکھ82ہزار46روپے ہے۔