لاہور۔25جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)ظفر اقبال کے زیر نگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ بھی سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لئے بے شمار کام سر انجام دے رہی ہیں۔
ترجمان لیسکو کے جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے ماہ جولائی میں اب تک لیسکو کے 132 کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دیئے ان میں ایک نیا 11 کے وی فیڈر انرجائزڈ کیا گیا،ایک کرنٹ ٹرانسفارمر کی تبدیلی،114کے وی کے لائٹننگ اریسٹر کی تبدیلی، ایک 132 کے وی کے لاٹننگ اریسٹر کی تبدیلی، 9 اے ایم آر میٹر لگائے گئے،64 جگہ پر تھروموویژن ہاٹ سپاٹ اٹینڈ کئے گئے،49 جگہوں پر ٹرانسمیشن کٹ اپلائی کی گئی،2 جگہوں پر پاور کیبل پر سٹریٹ جوائنٹ لگائے گئے،ایک جگہ پر اوور کرنٹ ریلے تبدیل کی گئی،دو جگہوں پر ڈسٹینس ریلے تبدیل کی گئی، 5 الیون کے وی پینلز لگائے گئے،ایک جگہ پر ایگزیلری ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا،سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، فائر فائیٹنگ ریہرسل کروائی گئی،پانچ جگہوں پر الیون کے وی پاور کیبلز تبدیل کی گئی،576 ڈسک انسولیٹر کی صفائی کی گئی،57 جگہوں پر کھمبوں کی مسنگ بریسز لگائی گئی،16جگہوں پر جمپرز تبدیل کئے گئے، 4 جگہوں پر جمپر کی مرمت کی گئی،ٹرانسمیشن لائن کی پٹرولنگ،درختوں کی چھٹائی جیسے کام کئے گئے۔
اس کے علاوہ 41گھروں کو نوٹس دئیے گئے جنہوں نے 132کے وی ٹرانسمیشن کھمبوں کے نیچے غیر قانونی گھر بنا رکھے ہیں۔
چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) کا کہنا تھا کہ سسٹم کی بہتری کے کا م جاری ہیں جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تما م رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھر پور طریقے سے مصروف عمل ہے اور سسٹم کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے باعث صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔