لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن پچیسویں روز بھی جاری رہا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں پچیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں588 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 585 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے258ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 122 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل17، زرعی 1 اور 570 ڈومیسٹک تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو877396آٹھ لاکھ ستترہزار تین سو چھیانوے یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت (46754908)چار کڑور سرسٹھ لاکھ چون ہزار نو سو آٹھ روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ گجرپورہ کے علاقے میں2496 یونٹس (1,000,000)روپے ، بستی سیدن شاہ میں8500 یونٹس (500000)روپے، بحریہ ٹاون میں 7446 یونٹس 357408 روپے ، سندر میں 6789 یونٹس 325872 روپے ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں پچیس روز کے آپریشن کے دوران کل 11578کنکشن چیک کئے گئے،11478کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے10505 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ کل3484 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک24250725 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1096413102روپے ہے ۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔