لیسکو کے ہیٹ ویوایمرجنسی کے پیش نظر انتظامات مکمل،اضافی عملہ تعینات

34
LESCO

لاہور۔21مئی (اے پی پی):ہیٹ ویوایمرجنسی کے پیش نظرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے فیلڈ میں اضافی عملہ تعینات کردیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق جی ایس او، کنسٹرکشن اور سٹریٹ لائٹ سے 117اہلکاروں کو فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے،اضافی عملے میں ایل ایس 1، ایل ایس 2، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین سمیت دیگر شامل ہیں۔اضافی عملے کی تعیناتی کا مقصد ایمرجنسی شکایات کو فوری حل کرنا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ صارفین کو پریشانی سے بچانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں،بجلی سپلائی میں تعطل کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے۔ متعلقہ حکام ٹرانسفارمر ز سمیت دیگر سامان بھی سٹینڈ بائی پر رکھیں۔