لیسکو کے 2169فیدڑز میں سے صرف 8 پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے،ترجمان

137
LESCO
LESCO

لاہور۔6اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے کہا ہے کہ اس کے 2169فیدڑز میں سے صرف 8 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے، کمپنی نے ہیٹ ویو کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سٹاف کا بندوبست کیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق کنسٹرکشن، جی ایس ای اور سٹریٹ لائٹ سے سٹاف نکال کرسرکل آپریشنز میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ رسپانس ٹائم کم سے کم اور کسٹمر کی سہولیات کو ملحوظ خاطر رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لیسکو کے پاس ٹرانسفامرز اور ان کے متعلقہ آلات ترجیحی بنیاد پر دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے۔کمپلینٹ سنٹر اور کمپلینٹ فون نمبرز پر سپیشل ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی صارف کو نظر انداز نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف انجینئر آپریشنز ہر وقت سپلائی کی بحالی کے لیے اپنے تمام سٹاف، آفیسرز اور آفیشلز کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایمرجنسی وہیکلز کا خصوصی طور پر انتظام کرکے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔