لیسکو کے 2169 فیدڑز میں سے ، 17 فیڈر پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے،ترجمان

94

لاہور۔2اگست (اے پی پی):لیسکو کے 2169 فیدڑز میں سے صرف 17 فیڈر پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے،16 فیڈرز تکنیکی خرابی کی وجہ سے جبکہ 1 فیڈر مرمتی کام کے باعث بند ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔کیٹگری تھری کے فیڈرز پر3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،کیٹگری تھری کے فیڈرزکی تعداد136 ہے۔کیٹگری فور کے فیڈرز پر 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کیٹگری فور کے فیڈرز کی تعداد68 ہے،کیٹگری فائیو کے فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کیٹگری فائیو کے فیڈرزکی تعداد42ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق ان فیڈرز کے علاوہ لیسکو ریجن میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی،لیسکو نے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافہ سٹاف کا بندوبست کیا، کنسٹرکشن، جی ایس ای اور سٹریٹ لائٹ سے سٹاف نکال کرسرکل آپریشنز میں تعینات کیا تاکہ رسپانس ٹائم کم سے کم کیا جاسکے اور کسٹمر کی سہولیات کو ملحوظ خاطر رکھا جا سکے۔

لیسکو کے پاس ٹرانسفامرز اور ان کے متعلقہ آلات ترجیحی بنیادوں پر دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے۔کمپلینٹ سنٹر اور کمپلینٹ فون نمبرز پر سپیشل ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی صارف کو ان اٹنڈنٹ نہ چھوڑا جائے،چیف انجینئر آپریشنز ہر وقت سپلائی کی بحالی کے لیے اپنے تمام سٹاف، آفیسرز اور آفیشلز کے ساتھ رابطے میں ہیں،بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی وہیکلز کا خصوصی طور پر انتظام کرکے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔