لیسکو ہیڈکواٹر میں صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ای کچہری کا انعقاد

90

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) انجینئرشاہد حیدر کی زیرِصدارت فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے ای کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق لیسکو کی خصوصی ای کچہری میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی،چیف فنانس آفیسر بشری عمران،ڈی اپملی مینٹیشن رائے محمد اصغر،ڈائریکٹر ایڈمن معصومہ عادل ،منیجر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر بھی موجود تھے جبکہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز نے فیس بک لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ای کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کیں اور کہاکہ صارفین کو ان کی ریڈنگ کے مطابق بل جاری اور ان کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے صارفین سے بھی درخواست کی کہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔