اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کی طرف سے بلوچستان کے بارے میں بیان بازی ان کی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے۔ وہ پہلے بھارت کے پلوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کیلئے چھت فراہم کریں، پاکستان میں غربت ہم خود دور کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوموار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کی طرف سے بلوچستان کے بارے میں بیان بازی ان کی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے۔ وہ پہلے بھارت کے پلوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کیلئے چھت فراہم کریں، پاکستان میں غربت ہم خود دور کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوموار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج کا ہر جوان اپنے وطن کی حفاظت کیلےءسربکف ہے۔ بھارت نے اگر حملہ کرنے کی کوئی غلطی کی تو پھر اسے خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر مظالم بند کرکے نریندرمودی سرکار خطہ کے امن کیلئے کشمیریوں کی رائے کا احترام کرے۔








