راولپنڈی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آ ئی ایس آئی ) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی اہلیہ، محمد عبداللہ گل ، عظمی گل ،اور عمر گل کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے باعث ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج اتوار کو دن ڈھائی بجے بعد از نماز ظہر آرمی قبرستان ریس کورس …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کی اہلیہ انتقال کر گئیں، عسکری و سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آ ئی ایس آئی ) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی اہلیہ، محمد عبداللہ گل ، عظمی گل ،اور عمر گل کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے باعث ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج اتوار کو دن ڈھائی بجے بعد از نماز ظہر آرمی قبرستان ریس کورس ،ویسٹریج رالپنڈی کنیٹ میں ادا کی جاے گی جنرل حمید گل مرحوم کی اہلیہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی تینوں مسلح افواج کے اعلی فوجی ،سرکاری او ر سول حکام سمیت قومی سیاسی قائدین اور د ینی جناعتوں کے مرکزی راہنماوں سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی ایک بڑی نے محمد عبداللہ گل ،عظمی گل اور عمر گل سمیت سوگوار خاندان کے دیگر افرا د سے سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دن بھر جنرل (ر) حمید گل کی رہائش گاہ پر مرحومہ کی تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ریا ہے اور جنرل (ر) حمید گل کے دوستوں ، انکے کورس میٹس اور تینوں مسلح افوا ج کے سابق سروسز چیفس ،سابق کورکمانڈرز اور سنیئر جرنیلوں اور ایکس سروس مین کی ایک بڑی تعداد نے بھی محمد عبداللہ گل اور سوگوار خاندان سے رابطہ کر کے ان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے چکلالہ گریڑن کے عسکری ویلاز میں جنرل (ر) حمیدگل کے آبائی گھر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہے ہیںجہاں پر مرحومہ کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ملک کی دینی اور سیاسی جماعتوں کے مرکزی راہنماوں نے بھی محمد عبداللہ گل سے رابطے اور ملاقات کر کے ان سے افسوس کا اظہار کیا ہے جہاں پر جنرل (ر) حمید گل (ر) کے رشتہ داراور عزیزاقارب کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔








