لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

181

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی واپڈا کے 23 ویں چیئرمین ہیں۔واپڈا ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا تعلق پاکستان آرمی کی انجینئرنگ کور سے ہے۔

انہوں نے 1984 میں ملٹری کالج آف انجینئرنگ سے بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے 1990 میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے سول انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

وہ کمانڈر کور انجینئرز اور کوارٹر ماسٹر جنرل آف پاکستان آرمی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل سٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کور کمانڈر کراچی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔