اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) خارجہ پالیسی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط کے جواب …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود‘ پروفیسر ڈاکٹر رمضان چیمہ‘ ڈاکٹر ظفر نواز اور ڈاکٹر مونیسہ عامر کی ”اے پی پی“سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) خارجہ پالیسی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ردعمل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مزید تشدد کے واقعات نہیں ہونگے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مسئلے کو پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے اپنے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا تاکہ خطے کی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ خارجہ امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان کو مثبت اور حوصلہ افراءپیشرفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے مسئلہ کشمیر کے حل کے کامیاب سفارتکاری کے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت وہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان سے پاکستانی موقف کی تائید ہوتی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنائے ہوئے ہے۔








