لندن ۔ 15 جولائی (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار کے چیئر مین ‘دفاعی تجزیہ نگار و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے برطانیہ کے دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہ ‘وزیر دفاع ‘ہاﺅس آف لارڈ میں برطانوی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ‘بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد ‘ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی برطانیہ کے دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں

مزید خبریں
لندن ۔ 15 جولائی (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار کے چیئر مین ‘دفاعی تجزیہ نگار و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے برطانیہ کے دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہ ‘وزیر دفاع ‘ہاﺅس آف لارڈ میں برطانوی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ‘بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد ‘ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔لندن سے قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی ” سے گفتگو کر تے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے بتا یا کہ برطانیہ میں دولت مشترکہ کی چار روزہ ورکشاپ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اس فورم پر بھی بھارت کے مکرہ چہرے سے پردہ اٹھایا ۔دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے نیوی ‘ائیر اور بری فوج کے سربراہان اور وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعلقات اور دیگرا مور پر بات چیت ہوئی ۔








